وفاقی وزیر سے اختلافات کے باعث سیکرٹری پیٹرولیم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

وفاقی وزیر سے اختلافات کے باعث سیکرٹری پیٹرولیم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا https://ift.tt/3GA08it ویب ڈیسک

 اسلام آباد: حکومت نے سیکرٹری پیٹرولیم ڈاکٹر ارشد محمود کو وفاقی وزیر سے اختلافات کے باعث ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

سیکرٹری پیٹرولیم ڈاکٹر ارشد محمود کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سیکرٹری پاور ڈویژن علی رضا بھٹہ کو سیکرٹری پیٹرولیم کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا ہے۔ اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹفکیشن جاری کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری پیٹرولیم کو وفاقی وزیر سے اختلافات ہونے کے باعث عہدے سے ہٹایا گیا، سیکرٹری پیٹرولیم کو ہٹانے کے چھٹی کے روز اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن سے احکامات جاری کروائے گئے۔ وزیراعظم آفس سے بھی سیکرٹری پیٹرولیم کے اختلافات سامنے آئے تھے۔

The post وفاقی وزیر سے اختلافات کے باعث سیکرٹری پیٹرولیم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.

https://ift.tt/eA8V8J December 11, 2021 at 04:43AM ایکسپریس اردو https://www.express.pk

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے