معروف برطانوی ڈاکٹر مائیکل موسلے نے کورونا وائرس کے متعلق ایک کتاب لکھی ہے جس میں انہوں نے اس موذی وباءسے بچنے کے طریقے بھی بیان کیے ہیں۔ اپنی اس کتاب میں ڈاکٹر مائیکل صحت مندانہ خوراک، ورزش اور موٹاپا کم کرنے کی ضرورت پر بہت زور دیا ہے۔ ایک جگہ وہ صرف کھڑے ہونے کے فوائد بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہر 30منٹ بعد صرف کھڑا ہونے سے آپ کا فدافعتی نظام طاقتور ہو سکتا ہے۔ ہر آدھ گھنٹے بعد کھڑے ہونے سے آپ ورزش کی ابتداءکر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر مائیکل کہتے ہیں کہ اپنے فون پر الارم لگا لیں یا کسی ایپلی کیشن کو سیٹ کر لیں جو آپ کو ہر آدھ گھنٹے بعد یاد دلائے کہ آپ کو کچھ دیر کے لیے کھڑے ہونا ہے۔ اگر آپ بہت زیادہ ٹی وی دیکھتے ہیں تو جب اشتہارات کا وقفہ ہو تو اٹھ کر چلنا شروع کر دیں۔طویل وقت تک مسلسل بیٹھے رہنے کی عادت کے متعلق ڈاکٹر مائیکل کہتے ہیں کہ ”مسلسل بیٹھے رہنا انسان کے مدافعتی نظام کے لیے اتنا ہی خطرناک ہے جتنا کہ سگریٹ نوشی۔ اگر آپ کورونا وائرس سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو مسلسل بیٹھے رہنے کی عادت ترک کر دیں۔ ورزش کریں اور موٹاپے میں کمی لائیں ۔ “