جوہری معاہدے کیلئے ایران سنجیدہ ہوجائے، یہ آخری موقع ہے، برطانیہ

جوہری معاہدے کیلئے ایران سنجیدہ ہوجائے، یہ آخری موقع ہے، برطانیہ https://ift.tt/3lXoaw0 ویب ڈیسک

لیور پول: برطانوی وزارت خارجہ نے جی سیون کانفرنس کی تہران کو دی گئی وارننگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وقت ہاتھ سے نکلا جارہا ہے۔ 

جی سیون کی کانفرنس میں عالمی چیلنجز کو ختم کرنے کے حوالے سے وقت کی کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ روس کو بھی یوکرین میں دخل اندازی کے سنگین نتائج سے خبردار کیا گیا ہے۔

جی سیون کانفرنس میں ترقی یافتہ ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی اور بین الاقوامی سطح کے خطرات کیخلاف متحد رہنے پر اتفاق کیا۔

کانفرنس کے اختتام پر برطانوی سیکریٹری وزارت خارجہ لِز ٹَرس نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویانا میں معاہدے کی بحالی کیلئے جاری مذاکرات ایران کا آخری موقع ہے کہ وہ میز پر اپنا حتمی فیصلہ لے کر آئے۔

انہوں نے مزید کہا، “ایران کے پاس ابھی بھی وقت ہے کہ وہ اس معاہدے سے اتفاق کرلے”۔

The post جوہری معاہدے کیلئے ایران سنجیدہ ہوجائے، یہ آخری موقع ہے، برطانیہ appeared first on ایکسپریس اردو.

https://ift.tt/eA8V8J December 12, 2021 at 06:32AM ایکسپریس اردو https://www.express.pk

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے