کریتی سنون امیتابھ بچن کی کرایہ دار بن گئیں

کریتی سنون امیتابھ بچن کی کرایہ دار بن گئیں https://ift.tt/33njmtl ویب ڈیسک

 ممبئی: بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے ممبئی میں اپنا دو منزلہ گھر اداکارہ کریتی سنون کو لاکھوں روپے کرائے پر دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار امیتابھ بچن کا دو منزلہ شاندار گھر ممبئی کے علاقے اندھیری میں ہے جہاں اب کریتی سنون رہیں گی، اداکارہ گھر کا ماہانہ کرایہ 10 لاکھ روپے ادا کریں گی جبکہ انہوں نے 60 لاکھ روپے بطور ایڈوانس جمع کرادیے۔ کریتی اس گھر میں اگلے دو سال تک رہیں گی۔

خیال رہے کہ میگا اسٹار امیتابھ بچن کی طرح بالی وڈ کی دیگر بڑی شخصیات نے اپنی جائیدادیں لاکھوں روپے کرائے پر دے رکھی ہیں۔ معروف اداکار سلمان خان نے باندرہ میں ایک گھر کرائے پر لے رکھا ہے جس کے لیے وہ ماہانہ 8 لاکھ 25 ہزار روپے ادا کرتے ہیں۔

The post کریتی سنون امیتابھ بچن کی کرایہ دار بن گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.

https://ift.tt/eA8V8J December 11, 2021 at 06:29AM ایکسپریس اردو https://www.express.pk

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے