لاہور: پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرونگ ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے کرانا لازمی قراردے دیا.
حکومت پنجاب کے جاری کردہ آرڈیننس میں الیکٹرونگ ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ لازم قراردیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے ہوں گے، میئر، ڈپٹی میئر اور کونسلرز کا جوائنٹ پینل ہوگا اور سادہ اکثریت سے امیدوار کامیاب ہوں گے۔
آرڈیننس کے مطابق الیکشن میں سیاسی جماعت یا آزاد افراد پینل کی شکل میں ہی الیکشن لڑسکیں گے، تمام کیٹگریز کے لئے پینل نہ دینے والے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں :پنجاب حكومت کا بلدیاتی انتخابات الیكٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے كرانے كا فیصلہ
اس کے علاوہ کو نسلر کا الیکشن لڑنے کے لئے عمر 21 سال ہوگی، میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لئے عمر 25 سال ہوگی، یوتھ کے لئے عمر کم ازکم 18 سال اورزیادہ سے زیادہ 32 سال ہوگی جب کہ منتخب ارکان کو کونسل کے پہلے اجلاس کی تاریخ کے 60 دن کے اندر رکنیت کاحلف اٹھانا لازم ہوگا۔
The post پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کرانا لازمی قرار appeared first on ایکسپریس اردو.
https://ift.tt/eA8V8J December 12, 2021 at 12:24AM ایکسپریس اردو https://www.express.pk
0 تبصرے