بھکاری مافیا کے ہاتھوں ڈھائی لاکھ روپے میں فروخت ہونے والا 16 سالہ معذور لڑکا بازیاب

بھکاری مافیا کے ہاتھوں ڈھائی لاکھ روپے میں فروخت ہونے والا 16 سالہ معذور لڑکا بازیاب https://ift.tt/3pHPjUG ویب ڈیسک

 راولپنڈی:  تھانہ نیو ٹاون کی حدود سے 9 ماہ قبل اغوا ہونے کے  بعد بھکاری مافیا کے ہاتھوں اڑھائی لاکھ روپے میں فروخت ہونے والے 16 سالہ معذور بچے کو پولیس نے بازیاب کرالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ نیوٹاون کے ایس ایچ او  کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی پی او راولپنڈی نے بتایا کہ رواں سال اپریل میں 16 سالہ معذور بچے دارین عباس کو بھکاری مافیا نے اغوا کرلیا تھا، ملزمان نے بچے کے پیروں میں کیلیں ٹھونک کر کان کی” لو ” بھی گرم چھری سے کاٹ دی، بچے کو نشہ آور انجکشن لگائے گئے اور اس کے دانت توڑ کر اسے گنجا کردیا گیا، اور بعد میں اسی حالت میں اس بچے کو سرگودھا میں بھکاریوں کے ٹھیکیدار کو ڈھائی لاکھ روپے میں فروخت کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق بچہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھکاریوں کے ساتھ بھیک مانگتا رہا، تاہم بچے کے والدین پولیس کے ساتھ رابطے میں رہے، اور بالآخر بچے کو بازیاب کرالیا گیا، کارروائی کے دوران محمد ارشد، اس کی بیوی فریدہ بی بی اور ساتھی محمد صفدر کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

The post بھکاری مافیا کے ہاتھوں ڈھائی لاکھ روپے میں فروخت ہونے والا 16 سالہ معذور لڑکا بازیاب appeared first on ایکسپریس اردو.

https://ift.tt/eA8V8J December 11, 2021 at 04:51AM ایکسپریس اردو https://www.express.pk

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے